27 مارچ 2013 - 19:30

ہندوستان گيس پائپ لائن منصوبے میں شامل ہونے کیلئے ایران کے ساتھ مزاکرات کر رہا ہے ۔

ابنا: ترند خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر پٹرولیم ویراپا مویلی نے کہا ہے کہ ہندوستان گيس پائپ لائن منصوبے میں شامل ہونے کیلئے ایران کے ساتھ گفتگو کر رہا ہے۔امن گیس پائپ لائن کے نام سے یہ پروجیکٹ ایران ،پاکستان اور ہندوستان کے مابین ہے جس کی رو سے ایران 25 برسوں تک پاکستان اور ہندوستان کوگیس برآمد کرے گا اور یہ پروجیکٹ اقتصادی حوالے سے مناسب اور بہت ہی سستا ہے۔2700کیلو میٹرامن گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت ایران پاکستان کے راستے ہندوستان کو گيس دے گا۔ اور اس منصوبے پر عمل در آمد ہونے سے ایران روزانہ 90 ملین میٹر مکعب گیس ہندوستان اور 60 ملین میٹر مکعب گیس پاکستان کو دے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242